Homeخبریںآسٹریلیا تیراکی کرنے والے فوجیوں کو مگرمچھ نے دبوچ لیا.

آسٹریلیا تیراکی کرنے والے فوجیوں کو مگرمچھ نے دبوچ لیا.

سڈنی (ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے کیپ یارک جزیرہ نما میں مگرمچھ نے حملہ کرتے ہوئے دو فوجیوں کو زخمی کردیا ہے۔

زرائع کے مطابق آسڑیلیا فورسز کے دو فوجی کیرنز سے تقریباً آٹھ سو کلو میٹر شمال میں واقع کیپ یارک جزیرہ نما میں تیراکی کے لئے پانی میں اترے، اسی دوران پانی میں موجود خونخوار مگرمچھ نے ایک فوجی پر حملہ کردیا، مگرمچھ حملے میں فوجی کو سر اور سینے میں زخم آئے۔

اطلاعات کے مطابق عین اسی وقت دوسرا فوجی زخمی ساتھی کی مدد کو پہنچا تو مگرمچھ نے اس پر بھی حملہ کردیا، دوسرے زخمی فوجی کےبازو اور کلائی پر زخم آئے، موقع پر موجود دیگر فوجی دونوں زخمی فوجیوں کو مگر مچھ کے چنگل سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے، بعد ازاں انہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد آسٹریلیا وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زخمی فوجیوں کی صحت کی حالت تسلی بخش ہے۔

یاد رہے شمالی کوئنزلینڈ آسٹریلیا میں مگرمچھوں کی سب سے زیادہ تعداد والی ریاست ہے، جہاں ایک لاکھ سے دو لاکھ کے درمیان مگر مچھ موجود ہیں۔

Exit mobile version