آشار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق
گزشتہ روز 11 اکتوبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر مہگس کے علاقے آشار میں کجھوروں کے کھیتوں میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی کجھور اس آگ کی زد میں آ گئے ـ رپورٹ کے مطابق آگ سے کھجور کے درختوں کی ایک بڑی تعداد کو نقصان پہنچا ـ
عین وقت پر آگ بجھانے کی مناسب سہولیات کی کمی کی وجہ سے بلوچ کسانوں بے تحاشہ نقصان پہنچا کجھوروں کے علاوہ اس آگ کی وجہ سے کئی فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ـ
واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں کے دوران پہرہ/ایرانشہر ، دلگان اور بزمان گاؤں کے ایمن علاقے میں بھی کجھوروں کے درختوں کو اچانک آگ لگی تھی لیکن آگ بجھانے والی سہولیات کی کمی وجہ سے کسانوں کو کافی نقصان پہنچا تھا ـ