خاران ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق خاران شہر سے لاپتہ ہونے والے آصف بلوچ ولد بابو محمد قاسم کے لواحقین نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پیارے بیٹے کو 27 اپریل 2013 کو بلوچستان کے علاقے خاران سے پاکستانی فورسز نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔
لواحقین نے مزید کہا کہ چھ سال گزرنے کے باوجود ان کے بیٹے کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کے لواحقین شدید ذہنی کرب کا شکار ہیں،
لواحقین نے کہا ہے کہ اگر آصف بلوچ نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کر کے آئین کے مطابق سزا دی جائے.
آخر میں آصف بلوچ کے لواحقین نے حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کو بازیاب کرانے میں کردار ادا کریں.