سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںآغا محمود جان دوراندیش اور اعلی بصیرت کے حامل رہنما تھے، دسویں...

آغا محمود جان دوراندیش اور اعلی بصیرت کے حامل رہنما تھے، دسویں برسی کے موقع بی این ایم کا خراج عقیدت

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے آغا محمود کی دسویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن سات سال پہلے دشمن نے بلوچ آزادی پسند رہنما آغا محمود جان کو قتل کرکے ہم سے چھین لیا لیکن ان کا مشن منزل کے حصول تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا آغا محمود جان ایک عالم،دوراندیش اور اعلی بصیرت کے حامل رہنما تھے۔ انہوں نے مختلف صورتوں میں تحریک آزادی کے لئے کام کیا اور آزادی پسند ساتھیوں کی سیاسی و فکری حوالے سے تربیت کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کی۔

انہوں نے کہا آغا محمود جان کی شہادت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پُر کرنا یقینا آسان نہیں لیکن جس طرح انقلابی لوگ اپنی فکری تربیت سے اپنا متبادل پیدا کرتے ہیں اسی طرح آغا محمود جان کی انقلابی تعلیمات اور عملی تربیت سے بہرہ ور نوجوان آج ان کا فکر و فلسفہ آگے بڑھا رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا پارٹی شہید آغا محمود جان کی عظیم قربانی پر انہیں سلام پیش کرتا ہے اور یہ عہد دہراتا ہے کہ شہدائے آزادی کا مشن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز