Homeخبریںآواران،فوجی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا 10 اہلکاروں کو ہلاک...

آواران،فوجی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا 10 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی زمہ داری قبول کرتے ہے،؛بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج پر حملے اور مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آواران میں پیراندر کے علاقے لوپ سے دراج کور جاتے ہوئے فوجی قافلے کی ایک گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ،جس میں سوار10 اہلکار ہلاک ہوئے۔حملے کے بعد جنگی ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ خدشہ ہے ماضی کی طرح شکست خوردہ اور حواس باختہ قابض فوج عام آبادیوں کو نشانہ بنائیگی۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ جھاؤ میں ریاستی مخبر طاہر ولدخان محمد کو سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ وہ مخبری، فوجی آپریشنوں سمیت کئی بلوچ دشمن کارروائیوں میں پاکستانی فوج کے ساتھ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔

Exit mobile version