کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ4 اگست کی رات دس بجے سرمچاروں نے ضلع آواران میں کنیرہ کے مقام پر پاکستانی فوج کی چار ویگو گاڑیوں کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ ایک گاڑی شدید حملہ کی زد میں آیا،جس میں سوار تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔