چهارشنبه, می 1, 2024
Homeخبریںآواران/تربت :پاکستانی بربریت مسلسل جاری متعدد افراد لاپتہ

آواران/تربت :پاکستانی بربریت مسلسل جاری متعدد افراد لاپتہ

تربت ( ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ سے تقریباً آدھے گھنٹے کی مسافت پر موجود تجابان کرکی میں آج اعلی الصبح پاکستانی قابض آرمی نے آپریشن کرکے خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر ( شاکر ولد درا)کو گھروں کو لوٹ ماری کے بعد نذرآتش کردیا جبکہ ایک بلوچ فرزند “ماسٹر سراج ” کو جبراً اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے جبکہ آواران کے علاقے جاہو کوہڈو کے پہاڑی علاقوں میں قابض پاکستانی آرمی کا فضائی و زمینی آپریشن جاری، پہاڑوں پر ہیلی کاپٹر سے کمانڈوز اتارے جارہے ہیں جب کہ پہاڑوں میں موجود عام آبادی پر شیلنگ اور بمباری جاری ہے
دریں ثناء گوادر کے علاقے دشت میں قابض آرمی کی بربریت جاری بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سے کے قریبی پہاڑی علاقے دشت ،جان محمد بازار سے قابض پاکستانی آرمی کی بربریت مسلسل جاری ہے جہاں قابض آرمی مختلف جگہوں پر آپریشن کرکے کئی بلوچ خواتین اور بچوں سمیت بوڑھوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ایک بزرگ بلوچ کے علاوہ دیگر چار بلوچوں کو جبرا اغوا کرکے لاپتہ کردیا ہے
جن کےنام اس طرح ہیں 70 سالہ عصا ولد شمبے جان محمد بازار سے گوہرام ولد الہی بخش، ولید ولد میاہ ایک نوعمر لڑکا جلیل ولد گل محمد کو جبری طور پر اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تاہم ابھی انکا کوئی حال حوال نہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز