آواران ( ہمگام نیوز ) 30 اکتوبر 2019 کو پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مالار آواران سے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے 16 سالہ دوست محمد ولد ریاض کی لواحقین نے اپیل کی ہے کہ دوست محمد بے قصور ہے اسے فوری طور پر بازیاب کیا جائے
لواحقین نے مزید کہا ہے کہ اگر 16 سالہ دوست محمد ولد ریاض پر کوئی جُرم عائد ہے تو اُسے ریاست کے عدالتوں میں پیش کر کے انصاف کے تقاضے پوری کی جائے اس طرح کسی کو قیدخانوں میں رکھنا انسان حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے
لواحقین نے ملکی اور غیرملکی انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ دوست محمد ولد ریاض سکنہ مالار آواران سمیت تمام بلوچ مغوی افراد کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرکے انسان دوستی کا ثبوت دیں
واضع رہے پاکستانی ریاست کے اپنے ہی بنائے ہوئے قانون میں شہریوں کے حقوق درج ہیں۔جس میں واضع طور پر بیان کیا گیا ہے کہ کسی فرد پر جرم ثابت نہ ہونے تک اسے قید رکھنا اور اس پر تشدد کرنا آئین کے آرٹیکل 10 اے کے منافی ہے کیونکہ آئین کے مطابق ریاست کے ہر فرد کو اپنی زندگی آزادی سے گزارنے کا حق حاصل ہے۔