سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںآواران فوجی آفسر سمیت چھ اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے، BLF

آواران فوجی آفسر سمیت چھ اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے، BLF

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بی ایل ایف کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ کل ضلع آواران کے علاقے کولواہ شندی میں سرمچاروں نے یوفون ٹاور پر حملہ کرکے ٹاور کو نقصان پہنچایا۔ اسی دوران ایک قریبی چوکی سے پاکستانی فوج کی سات گاڑیوں اور تین موٹر سائیکلوں نے ٹاور کے قریب آنے کی کوشش کی۔ سرمچاروں نے پہلے سے گھات لگا کر قابض فوج پر زبردست حملہ کیا۔حملے میں چھ فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ ان میں ایک فوجی آفیسر بھی شامل ہے۔ گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ کل رات ضلع کیچ کے علاقے کولواہ بلور میں فوجی کیمپ پر راکٹ اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز