Homeخبریںآواران: قابض پاکستانی فورسز کی جارحیت ، دو بلوچ نوجوان اغوا

آواران: قابض پاکستانی فورسز کی جارحیت ، دو بلوچ نوجوان اغوا

آواران (ہمگام نیوز )ہمگام نمائندہ کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے جاریت کرتے ہوئے دو بلوچ نوجوانوں کو جبری طور اغوا کیا ۔

تفصیلات کے مطابق آج الصبح قابض پاکستانی فورسز نے آواران کے پہاڑی علاقے بزداد گواش میں جارحیت کرتے ہوئے بلوچ عورتوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جارحیت کے دوران قابض فورسز نے سلیم ولد وشدل اور دیدگ ولد علی کو جبری طور اغوا کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والے افراد بزداد کے علاقے وشدل بازار کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔

Exit mobile version