ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںآواران: قابض پاکستان آرمی کے ہاتھوں 3بلوچ حراست بعد لاپتہ

آواران: قابض پاکستان آرمی کے ہاتھوں 3بلوچ حراست بعد لاپتہ

آواران(ہمگام  نیوز)آواران کے مختلف علاقوں کو پاکستانی فوج نے محاصرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق آج بروز پیر کو پاکستانی فوج نے آواران کے مختلف علاقوں تیرتیج،ہارونی ڈن ، سیاہ گزی،کہن زیلگ،زیارت ڈن ،ریکین،گوہرگ ڈک، جگین ،ریک کہیرین اور گورستانی کو مکمل محاصرے میں لیکر داخلی و خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی کا آغاز کردیاہے۔اطلاعات ہیں کہ فوج گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ ساتھ خواتین و بچوں کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ جبکہ ریکین میں محمد جا ن نامی شخص کے گھر کو بھی محاصرے میں لیاگیا ہے جہاں خواتین و بچوں پر تشدد و لوٹ مار کی جارہی ہے ۔اطلاعات ہیں کہ گوہرگ ڈک سے فوج نے دو بھائیوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاجنکی شناخت لیاقت ولد اسحاق اور الٰہی بخش ولد اسحاق کے ناموں سے ہوگئی جبکہ کیچ کے علاقے دشت جگین میں فور سزنے آپریشن دوران ایک سخی بخش ولد مراد بخش نامی شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز