آواران ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق چند گھنٹہ قبل مقبوضہ بلوچستان کے شہر آواران کے علاقے کولواہ میں بلوچ سرمچاروں اور قابض پاکستانی فورسز کے درمیان دوبدو لڑائی میں چار بلوچ سرمچار شہید ہوگئے ـ
تفصیلات کے مطابق چند گھنٹہ قبل کولواہ کے علاقے میں قابض پاکستانی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان لڑائی میں 4 بلوچ فرزند مادر وطن پر قربان ہوگئے تاہم ان کے بارے میں مزید تفصیلات مسیر نہیں ہو سکی
دوسری جانب قابض پاکستانی فوج کے ترجمان کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ آواران کے قریب میں ہونے والی جھڑپ میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 بلوچ سرمچار مارے گئے ہیں ـ
جبکہ اس لڑائی میں قابض پاکستانی فورسز کے بھی کئی اہلکاروں کی ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے ـ