Homeخبریںآواران میں چار بلوچ فرزند بازیاب ہوگئے

آواران میں چار بلوچ فرزند بازیاب ہوگئے

آواران (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر آواران میں چار بلوچ فرذند پاکستانی فوج کی حراست سے بازیاب ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق 29 اپریل 2018 کو آواران دُراسکی چوکو میں قبضہ گیر فورسز کے آپریشن کے دوران غیرقانونی گرفتار کرکے جبری طورپر اغوا کیا گیا تھا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چار بلوچ فرذند اسد ولد اللہ داد قدیر ولد موسی آسمی ولد شاہ داد اور نظام ولد محمد عمر رہائش دراسکی آج کے دن آواران میں فوجی کیمپ سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔ جبکہ انکے ہمراہ جبری طور اغوا کیئے گئے بلوچ فرذند ابرار ولد حضور بخش اور زمان ولد عظیم رہائشی دراسکی چوکو تاحال پاکستانی فوج کے غیر قانونی حراست میں ہیں۔

Exit mobile version