آواران ( ہمگام نیوز )ویب ڈیسک کے مطابق آواران سے پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے پیراندر ریلگ سے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر متعدد لوگوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔ جبکہ دوران چھاپہ فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لینے کے بعد خواتین و بچوں پر تشدد کی ۔
گرفتار ہونے والے افراد میں الہی بخش ولد واحد، رحیم بخش ولد دلمراد، عبدالحئی ولد میر محمد ، عبدالسلام ولد میر محمد ، نورا ولد میر محمد ، سیری ولد ہارون،، جنگان ولد سیری ، عبدالواحد ولد ابراہیم، یار محمد ولد ابراہیم، سلیم ولد وشدل، نصیر ولد ابراہیم ، ایاز ولد نورا، شیر محمد ولد غلام محمد ، بشیر احمد امداد اور اعظم سمیت دیگر 20 شامل ہیں ۔حراست میں لیے گئے تمام افراد کو فورسز نے آواران کے مرکزی کیمپ منتقل کردیا ۔
جبکہ کیچ کے علاقے بلیدہ میناز میں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر سمیر ولد رحیم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔