آواران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح سے آواران کے علاقے پیراند زیلگ میں فورسز نے آپریشن شروع کیا تھا۔ جو اطلاعات آنے تک جاری تھا۔ زمینی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر علاقہ مکینوں کو محصور کردیا۔ اور تمام آنے جانے والے راستوں کو سیل کردیا۔ دوران آپریشن فورسز نے خواتین و بچوں کو حراساں کرنے کے ساتھ علاقہ مکینوں کو زدوکوب کیا۔ اور گھروں میں لوٹ مار کی۔ عینی شاہدین کے مطابق تمام گھروں سے قیمتی اشیاء فورسز اہلکار اٹھا کر لے گئے۔ بعض گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آئے۔ علاقے میں فصلوں کو تباہ کیا۔ واضح رہے کہ پیراند زیلگ میں فورسز کا یہ چوتھا آپریشن ہے۔ تاہم یہ تصدیق نہ ہوسکا کہ فورسز نے کسی کو لاپتہ کیا، یا جانی نقصان ہوا۔ ابھی تفصیلات کا انتظار ہے۔