آواران( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق گزشتہ دن پاکستانی فورسز نے آواران کے علاقے تیرتیج میں بربریت کرتے ہوئے ایک سفید ریش بلوچ بزرگ جان محمد ولد حبیب سکنہ تیرتیج آواران کو گرفتار کرکے اپنے کیمپ منتقل کر دیا تھا، بزرگ بلوچ کو ذہنی و جسمانی تشدد کرنے کے بعد آج چھوڑ دیا گیا ہے.
واضح رہے مقبوضہ بلوچستان میں یہ پہلا واقعہ نہیں جہاں بلوچ بزرگوں کو لاپتہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے گزشتہ سال آواران ہی میں قابض پاکستانی فورسز کے پالے ہوئے مقامی ڈیتھ اسکواڈ نے ایک بلوچ بزرگ کو پاکستان زندہ باد نہ کہنے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جنکی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی.


