آواران( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے اللہ بخش ولد شہید موسیٰ سکنہ جھاؤ کو نو روز قبل آواران سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ہے
علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اللہ بخش کسی کام سے آواران گئے تھے جہاں پاکستانی فورسز نے انہیں حراست میں لے کر لاپتہ کردیا.
یاد رہے دو سال قبل پاکستانی فورسز نے جھاؤ میں بربریت کرتے ہوئے اللہ بخش کے والد موسیٰ بلوچ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا.


