چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںآواران پیراندر زیلگ میں قابض پاکستانی فورسزکی جارحیت متعدد افراد جبری اغوا

آواران پیراندر زیلگ میں قابض پاکستانی فورسزکی جارحیت متعدد افراد جبری اغوا

آواران(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے پیراندر زیلگ میں پاکستانی فورسز کی جارحیت بدستور جاری ہے. دوران آپریشن قابض پاکستانی فورسز نے بلوچ خواتین کی بے حرمتی کرنے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستانی زمینی فورسز نے پیراندر کے علاقے زیلگ میں سویلین عام آبادی پر دھاوا بول کر خواتین و بچوں کو حراساں کیا، کئی خواتین سمیت بچوں اور گھروں میں موجود تمام قیمتی اشیاء کو فوجی ٹرکوں میں لوڈ کیا گیا ہیں . تاحال پیراندر زیلگ فوجی محاصرے میں ہے اور کئی خواتین کے بارے میں فوجی اہلکار پوچھ گچھ کر رہے ہیں کہ وہ کہاں ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق رات گئے تک فوج نے علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے اور خواتین و بچوں سمیت تمام لوگ محصور ہیں.اور یہ بھی اطلاعات موصول ہورہی کہ پاکستانی فوج نے خواتین سمیت شیر خوار بچوں کو بھی جبری اغوا کردیا ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز