حب ( ہمگام نیوز ) مقبو ضہ بلوچستان کے علاقہ حب چوکی سے قابض پاکستانی فورسز نے جھاو کے رہائشی نوجوان کو غیر قانونی حراست میں لیکر نامعلوم جگہ منتقل کردیا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان کے مطابق فورسز نے گزشتہ روز دارو ہوٹل کے مقام پر دن بارہ 12 بجے چھاپہ مارکر جھاو آواران کے رہائشی نوجوان نادل ولد خیر محمد سکنہ کوہڑو جھاو کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔
جس کے بعد نوجوان کے بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں۔


