آواران (ہمگام نیوز )ویب ڈیسک کے مطابق آواران سے پاکستانی فورسز نے ایک سال قبل جبری طور پر حراست میں لیے گیا بلوچ فرزند گزشتہ روز بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
اطلاعات کے مطابق 20 مئی 2017 کو آواران کے علاقے جھاو کے پہاڑی علاقے سورگر سے فورسز کے ہاتھوں ولد گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونےوالا گزی ولد مندو بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔ فورسز کی تحویل میں رہنے والا گزی حب چوکی سے بازیاب ہوئے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ایک سال تک دوران قید شدید تشدد کرنے پر گزی ولد مندو اپنا ذہنی توازن بھی کھو چکے ہیں ۔