آوران (ہمگام نیوز)آوران میں قابض پاکستانی آرمی کا آپریشن جاری متعدد گھر نذر آتش کر دیے گئے خواتین و بچوں پر تشدد ایک شخص گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کردیا جھاؤ میں دو بلوچ فرزندوں کو شہید کر دیا ا طلاعات کے مطابق آوران کے علاقے گڈوپ زیارت پر پاکستانی آرمی نے حملہ کر کے متعدد گھر جلا دیئے اور خواتین وبچوں کو حراساں کرنے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا فورسز کی تشدد سے 11سالہ جاوید بلوچ بھی شدید زخمی ہوا جبکہ وہاں موجود 70سالہ بزرگ قادر بخش کو بھی فورسز نے تشدد کرنے کے گرفتار کر کے نامعلوم مقام منتقل کر دیا دوسری طرف جھاؤ میں پاکستانی آرمی نے دو بلوچ فرزندوں کو شدید تشدد کرنے بعد شہید کر دیا جھاؤ کے علاقے دراج کور میں پاکستانی فورسز نے دو بلوچ فرزند خالق داد اور سراج بلوچ کو شدید تشدد کرنے کے بعد انکی لاشیں پھینک دیں ۔