اسلام آباد (ہمگام نیوز) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سینئیر رہنما عثمان کاکڑ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خڑ کمر، وانا، ارمان لوڼى اور سردار عارف وزیر کے واقعے کے اب صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا بلکہ اتنے سانحات کے بعد اب پشتون قوم کو کوئی واضح لائحہ عمل اپنانا چاہیے۔
پنجابستان نے پچھلے چالیس سال میں عارف وزیر کی طرح دماغ اور غیرت رکھنے والے کم سے کم دس ہزار پختونوں کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا ہوگا جو ایک کھلی دہشت گردی ہے۔
انہوں نے ریاستی اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کی نظر میں ہارون بلور عارف وزیر اور مولانا معراج الدین ایک ہیں اور واجب القتل ہیں، لیکن ہماری طرف دکانیں الگ الگ ہیں۔