Homeخبریںاب وقت آگیا ہے کہ دنیا بلوچستان کو آزاد کرانے میں متحد...

اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بلوچستان کو آزاد کرانے میں متحد ہوجائے ۔ بھارتی فلم ساز ،وویک رنجن اگنی ہوتری

 

نئی دہلی( ہمگام نیوز ) بھارتی فلم ساز ، ڈائریکٹر اور رائٹر وویک رنجن اگنی ہوتری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلوچ آزادی پسند رہنما حیربیار مری کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ریٹویٹ کیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بلوچستان کو آزاد کرنے کے لیے متحد ہو جائے –

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ بلوچ دنیا کی سب سے زیادہ نظر انداز مظلوم لوگ ہیں ۔
واضح رہے کہ حیربیار مری نے گزشتہ روز جمعہ کو قابض ایرانی آرمی کے ہاتھوں شہید اور زخمی ہونے والے بلوچ کے بارے میں اپنا بیان ٹویٹر پر جاری کیا تھا ۔ اگنی ہوتری نے اسی ٹویٹ کو ریٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا ۔

Exit mobile version