پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںاتائی کی دوائی سے تین بہن بھائیوں کی ہلاکت، پولیس نےوالدین...

اتائی کی دوائی سے تین بہن بھائیوں کی ہلاکت، پولیس نےوالدین سے تفتیش شروع کر دی۔

پنجاب(ہمگام نیوز) اطلاعات کے پنجاب کے ضلع ملتان کے علاقہ مظفر آباد میں مبینہ طور پر ہومیو پیتھک ڈاکٹر کی دوائیوں سے جاں بحق ہونے والے تین بہن بھائیوں کے والدین کو بھی پولیس نے شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین کا آپس میں اکثر جھگڑ رہتا تھا، دو ماہ قبل بچوں کی ماں شوہر سے لڑ جھگڑ کر گھر سے چلی گئی تھی جبکہ اب ایک ماہ بعد گھر لوٹی تو مذکورہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق والدین سے واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی کہ بچوں کو کہیں گھریلو ناچاقی کے باعث زہر تو نہیں دیا گیا؟

پولیس کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ تینوں بچوں کے نشتر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد معدے کے اجزا پنجاب فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز