کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں7 اپریل کو مسنگ پرسنز کیس کے حوالے سے پیش ہونے کی وجہ سے 5 سے7 اپریل تک پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ کو موخر کر کے10 اپریل سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے 3 روزہ احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لگایا جائیگا اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے4 اپریل کو موصول ہونیوالے نوٹس میں تاکید کی گئی کہ 7 اپریل کو سپریم کورٹ میں پیشی کی حوالے سے پیش ہو نا اس لئے تمام کارکنوں اور دوسرے دوستوں جنہوں نے احتجاجی کیمپ کے حوالے سے رابطہ کیا تھا ان سے گزارش کی جاتی ہے کہ سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کے حوالے سے 7 اپریل کو پیشی ہے اس لئے احتجاجی کیمپ 10 اپریل سے 13 اپریل تک کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم کیا جائیگا اور اس احتجاج میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کارکن اور دیگر دوست اپنی شرکت کو یقینی بنائے۔


