کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے اختر ندیم بلوچ کے ہلاکت کے حکومتی دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے ،قومی رہنماء اختر ندیم بلوچ محاذ جنگ پر موجود ہیں اور ساتھیوں سمیت سلامت ہیں دراصل ریاستی زمینی و فضائی فورسز نے کولواہ میں عام آبادیوں کو نشانہ بنایا ہے جو جنگی جرم ہے اور عالمی قوانین کے منافی ہے درجنوں گھروں کو نذر آتش کیا گیا اورکئی افراد لاپتہ کئے گئے ان جنگی جرائم پر ریاست کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہئے یکم اگست کو ریاست کے6 ہیلی کاپٹروں نے کولواہ میں عام آبادی اور سڑکوں کو نشانہ بنایا ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے کل رات تربت میں غلام نبی پمپ پر قائم فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کرکے فورسز کو جانی نقصان پہنچایا کل ہی کیچ کے علاقے گومازی میں دو بارودی سرنگ بچھا کر 2 اہلکاروں کو اس وقت ہلاک کیا جب وہ گومازی چیک پوسٹ سے نکل کر ندی میں اپنے مورچوں کی جانب جا رہے تھے پہلا دھماکہ سہ پہر اور دوسرا مغرب کے وقت ہوا بلیدہ میں فورسز کے بٹ کیمپ پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کوجانی و مالی نقصان پہنچایاترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی