Homeخبریںارجنٹائن میں ضبط طیارے کا پائلٹ ایرانی قدس فورس کا رکن نکلا

ارجنٹائن میں ضبط طیارے کا پائلٹ ایرانی قدس فورس کا رکن نکلا

 

بیونس آئرس ( ہمگـام نیوز) ارجنٹائن کے رکن پارلیمنٹ اور سابق نائب وزیر داخلہ جیرارڈو میلمن نے انکشاف کیا ہے کہ بیونس آئرس میں قبضے میں لیے گئے وینزویلا کے طیارے کا پائلٹ غلام رضا قاسمی ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کا اہم رکن ہے۔
اُنہوں نے حزب اختلاف کی ویب سائٹ ایران انٹرنیشنل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عملے کے پانچوں ارکان بین الاقوامی دہشت گردی سے منسلک ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ رپورٹس میں پائلٹ کے موبائل فون پر فوجی سازوسامان، جیسے میزائل اور جنگی طیاروں اور اسرائیل میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی تصاویر کی موجودگی کو ظاہر کیا گیا ہے۔

دستایزارت میں ہیرا پھیری

میلمن کا کہنا تھا کہ اس طیارے میں شریک پائلٹ کو بٹھانا زیادہ مشکل ہے، کیونکہ وہ عراق میں پیدا ہوا تھا، لیکن اس نے اپنی عراقی شناخت چھپائی اور ارجنٹینا میں جن دستاویزات کے ساتھ داخل ہوا ان میں اس نے بتایا ہے کہ وہ وہ تہران میں پیدا ہوا تھا۔
ارجنٹائن کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ وینزویلا کے ہوائی جہاز کے عملے کے 14 ارکان نکولس مادورو کی حکومت کی فوج اور وینزویلا کی انٹیلی جنس سروس کے ارکان بھی تھے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ ایرانی طیارے کا بیونس آئرس پہنچنے کا منصوبہ ایک انسانی ہدف پر حملہ کرنا تھا۔
جبکہ مل مین نے نشاندہی کی کہ پکڑا جانے والا طیارہ پہلے میکسیکو اور جنوبی امریکا کے علاقوں میں تھا اور لبنان میں حزب اللہ کی حمایت کرنے کی طویل تاریخ رکھتا ہے۔

لاجسٹک ہوائی جہاز

انہوں نے بتایا کہ یہ طیارہ “ایران- وینزویلا آپریشن” کا حصہ تھا۔ طیارہ ایک لاجسٹک ہوائی جہاز تھا نہ کہ کارگو طیارہ۔ وینزویلا کی ایئر لائن اسے کنٹرول کرتی ہے مگر یہ ایک ایرانی ایئر لائن کے کور کے طور پر کام کرتا ہے۔
میلمن نے ارجنٹائن کی حکومت کے اس دعوے کو کہ یہ طیارہ ایران۔ وینزویلا کے فضائی تربیتی پروگرام سے تعلق رکھتا تھا کو “شرمناک اور دھوکہ” قرار دیا اور کہا کہ ارجنٹائن کی حکومت اس واقعے کو ارجنٹینا کے امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی اور اپنی انٹیلی جنس کی ناکامی کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔
دریں اثنا عدالتی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ایف بی آئی نے جج کو بتایا کہ قشم فارس ایئر لائنز کے جنرل مینیجر غلام رضا قاسمی جو کہ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق قدس فورس کی حمایت کرنے کی وجہ سے پابندیوں کی زد میں ہے۔
اس سے قبل بیونس آئرس میں اسرائیلی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ارجنٹینا میں قبضے میں لیے گئے وینزویلا کے طیارے کے ایرانی مسافروں میں سے ایک ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کا رکن تھا۔
اسرائیلی سفارتخانے نے اپنے بیان میں لاطینی امریکا میں ماہان ایئر اور فارس قشم ایئرلائنز کے جاری آپریشنز اور اسلحے کی منتقلی میں قدس فورس کے ساتھ ان دونوں کمپنیوں کے تعاون کی تاریخ پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

Exit mobile version