یکشنبه, جنوري 5, 2025
Homeخبریںاردن: مسلح افراد کی ہنگامہ آرائی میں متعدد سیکورٹی اہل کار زخمی

اردن: مسلح افراد کی ہنگامہ آرائی میں متعدد سیکورٹی اہل کار زخمی

اردن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اردن میں جنرل سیکورٹی کے میڈیا ترجمان کے مطابق ہفتے کی شام دارالحکومت عَمّان کے مغربی علاقے ناعور میں بعض افراد نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق پر تشدد واقعات کے نتیجے میں چار سیکورٹی اہل کار زخمی ہوئے۔ ان افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورس بلوائیوں کے گروپ کے ساتھ بھرپور انداز سے نمٹا جائے گا اور انہیں قانون توڑنے اور معمولات زندگی معطل کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مسلح عناصر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں جنرل سیکورٹی کے بعض اہل کار زخمی ہو گئے۔ بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ شہریوں، ان کی املاک اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کو کسی طور نہیں بخشا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز