ارماڑہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے دو افراد کو ارماڑہ کے قریب حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
ذرئع کے مطابق گزشتہ شب پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دو افراد کو دوران سفر ارماڑہ کے قریب تربت سے کراچی جاتے ہوئے جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
مذکورہ نوجوانوں کی شناخت صغیر ولد غلام قادر، اقرار ولد جنگیان کے نام سے ہوئی ہے۔
یاد رہے صغیر ولد غلام قادر کو اس سے قبل 20 نومبر 2017 کو کراچی یونیورسٹی سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا اور کئی سال تک لاپتہ ہونے کے بعد رہا ہوا تھا، گزشتہ شب ایک بار پھر اسے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا۔


