دوشنبه, مارچ 9, 2026
Homeخبریںارومیا میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے کرد شہری کا قتل

ارومیا میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے کرد شہری کا قتل

ارومیا ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب ایرانی کردستان کے شہر ارومیا سے تعلق رکھنے والا کرد شہری فرجاد درویشی قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے شہید ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کردستان کے شہر ارومیا میں مہسا امینی کی ناروا قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شریک کرد شہری فرجاد درویشی کو قابض ایرانی فورسز نے براہ راست فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قابض ایرانی پولیس کی طرف سے کرد خاتون مہسا امینی کو حجاب نہ پہنے کے الزام میں گرفتاری کے بعد اس پر تشدد کے بعد اس کی ہسپتال میں موت ہوگئی تھی جس کے بعد کردستان سمیت دیگر علاقوں میں ہزاروں شہریوں نے قابض ایرانی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں جو تاحال جاری ہے اس دوران ایرانی پولیس اور دیگر فورسز مظاہرین کو نہ صرف روکنے کی کوشش کر رہے ہیں بلکہ مظاہرے میں شریک لوگوں پر فائرنگ کر رہے ہیں جس سے 9 افراد جانبحق اور 450 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں اور سینکڑوں گرفتار ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز