Homeانٹرنشنلاسرائیلی طرز عمل تباہ کن نقصانات کا باعث ہے: روس

اسرائیلی طرز عمل تباہ کن نقصانات کا باعث ہے: روس

ماسکو (ہمگام نیوز ) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نےزور دے کر کہا ہے کہ ماسکو اس بات کو یقینی بنانے میں دلچسپی رکھتا ہے کہ اسے مغرب کی خطرات لاحق نہ ہوں۔

“تباہ کن اقدامات”

سیرگئی لاوروف نے آج بدھ کو دسویں بین الاقوامی فورم “پریماکوف ریڈنگز” کے دوران خطاب میں کہا کہ “ہمیں صرف ایک چیز میں دلچسپی ہے وہ یہ کہ ہماری سلامتی کومغرب سے لاحق خطرات کا خاتمہ ہوجائے‘‘۔

ان کا ماننا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں جاری فوجی آپریشن کو وسعت دینے اور اسے ایران کی طرف لے جانے کا طریقہ تباہ کن ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسرائیل کے اتحادیوں سمیت عالمی برادری اس بات کا ادراک کرے گی۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اب لبنان میں تشدد کے پھیلنے کا خطرہ ہے اور اس کا اعلان اسرائیلی قیادت نے کیا ہے۔

لاوروف نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی برادری، بشمول یقیناً اسرائیل کے اہم اتحادی لبنان-اسرائیل سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے نتائج کا ادارک کریں گے اوراس قسم کے طرز عمل کے تباہ کن نقصان کا احساس کریں گے۔

روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ صورتحال کا تدارک ممکن ہے۔ خاص طور پر چونکہ کچھ مطالبات پیش کیے گئے ہیں۔

Exit mobile version