Homeخبریںاسرائیلی عورت نے اپنی سالگرہ پر تین سالہ فلسطینی بچے کو اپنا...

اسرائیلی عورت نے اپنی سالگرہ پر تین سالہ فلسطینی بچے کو اپنا گردہ عطیہ کردیا

تل ابیب(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایک اسرائیلی خاتون نے اپنے خاندان کی مخالفت کے باوجود ایک تین سالہ فلسطینی بچے کی جان بچانے کے لیے اپنا گردہ اسے عطیہ کیا اور دوسری جانب ایک فلسطینی نے اپنا گردہ عطیہ کرکے دو بچوں کی ایک اسرائیلی ماں کی جان بچائی.

ايڈت ہارل سيگل جب پچاس برس کی عمر کو پہنچنے کو تھيں، تو انہوں نے اپنی سالگرہ پر خود کو ايک نہايت ہی منفرد تحفہ دينے کا فيصلہ کيا۔ وہ کسی ضرورت مند کو اپنا ايک گردہ عطيہ کرنا چاہتی تھيں۔ ايڈت اسرائيلی يہودی ہيں اور ان کا عقيدہ ہے کہ کسی کی جان بچانے سے بڑا کوئی کام نہيں۔ قانونی تقاضے پورے ہوئے تو پتا چلا کہ ايڈت کا گردہ ايک تين سالہ فلسطينی بچے کو جانا ہے، جسے زندہ رہنے کے ليے يہ گردہ درکار تھا۔ ايڈت اپنے فيصلے سے پيچھے نہيں ہٹيں۔ آنے والے ماہ ميں جو کچھ ہوا، وہ اسرائيلی فلسطينی تنازعے اور اس خطے ميں يہوديوں اور عرب مسلمانوں کی مشترکہ تاريخ کے ايک مختلف انسانی پہلو کو اجاگر کرتا ہے۔

Exit mobile version