پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںاسرائیلی فوج کی فائرنگ میں دو فلسطینی خواتین جانبحق

اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں دو فلسطینی خواتین جانبحق

تل ابیب (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے مغربی کنارے میں دو مختلف واقعات میں دو فلسطینی خواتین کو جانبحق کر دیا۔ حالیہ دنوں میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور 22 مارچ سے اب تک چار حملوں میں 14 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی پولیس اور فلسطین کی سرکاری میڈیا کے مطابق 10 اپریل اتوار کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں دو مختلف واقعات میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں دو فلسطینی خواتین جانبحق ہو گئیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کے روز بتایا کہ بیت اللحم شہر کے قریب اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار دی۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق ان کی شناخت غدا ابراہیم سباطین کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کی عمر 40 برس کی تھی اور وہ چھ بچوں کی ماں اور بیوہ تھیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی قصبے حسان کے قریب جب ایک مشتبہ شخص ان کے قریب پہنچا تو فوجیوں نے ہوا میں انتباہی گولیاں چلائیں اور پھر ”مشتبہ شخص کے جسم کے نچلے حصے پر گولیاں ” فائر کیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مذکورہ خاتون مسلح نہیں تھیں۔

ایک دوسرے واقعے میں جنوبی شہر ہیبرون میں ایک فلسطینی خاتون اسرائیل کی سرحدی پولیس کی فائرنگ میں جانبحق ہوئیں۔ اسرائیلی پولیس کے ایک بیان کے مطابق مذکورہ خاتون نے ایک اسرائیلی سرحدی پولیس افسر پر چاقو سے حملے کی کوشش کی، جس سے افسر کو معمولی زخم آئے اور اس کے بعد انہیں گولی مار کر جانبحق کر دیا گیا.

جنین کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوال ایک نوجوان بندوق برادر کو بھی اسرائیلی فوج نے گولی مار دی، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی صورت حال کیا ہے۔ فوج کے مطابق ان کے قافلے نے فائرنگ کی زد میں آنے کے بعد بندوق بردار کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہونے والے چار حملوں میں اب تک 14 افراد جانبحق ہو چکے ہیں جس سے خطے میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ اسرائیلی حکام کو ایسے مزید پر تشدد واقعات کے ہونے کا خدشہ لاحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز