Home انٹرنشنل اسرائیلی پولیس کا سابق سفیر کے بیٹے کا کٹا ہوا سر ملنے...

اسرائیلی پولیس کا سابق سفیر کے بیٹے کا کٹا ہوا سر ملنے کا دعویٰ

0

تل ابیب (ہمگام نیوز ) اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا کہ انہیں ایک کٹا ہوا سر ملا ہے جو ناروے میں اسرائیل کے سابق سفیر کے بیٹے کا ہے۔

اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ نے اطلاع دی ہے کہ مقتول کی شناخت 43 سالہ ربیع عریضی کے نام سے ہوئی ہے، جو مرحوم محقق نعیم عریضی کے بیٹےکی ہے۔ وہ 2012-2014ء کے عرصے میں ناروے میں اسرائیل کے سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پولیس نے وضاحت کی کہ ایک راہگیر نے شمالی اسرائیل کے بدوی قصبے بسمہ طبعون میں سر دریافت کیا، جب کہ باقی باقیات دوسرے علاقے سے ملی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ "تفتیش کے ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ مقتول کو دو مجرموں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں قتل کیا گیا تھا"۔

جبکہ واللا نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ العریضی ایک جرائم پیشہ تنظیم کا رکن تھا۔

Exit mobile version