Homeخبریںاسرائیل اور حماس دونوں کا جنگ بندی کے بعد اپنے فتح کے...

اسرائیل اور حماس دونوں کا جنگ بندی کے بعد اپنے فتح کے دعوے

اسرائیل( ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق
پچھلے گیارہ دنوں سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگی صورتحال سے کہیں قمیتی جانوں کا ضیا ہوچکا تھا اسکے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی سے فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس نے اس جنگ بندی کو اسرئیلی شکست جبکہ اپنی فتح قرار دیا تھا اور اسی طرح اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے بھی جاری ہونے والے بیان میں حماس کی شکست دینے کا اعلان کیا گیا ۔

حماس کے ترجمان نے جب بیان جاری کیا تھا کی اس جنگ بندی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم اسرائیل کو مسلسل جہدہ کے ساتھ شکست دے چکے ہیں تو اس موقع پر نوجوانوں نے فلسطین اور حماس کے جھنڈے لہرائے، مٹھائیاں تقسیم کیں، گاڑیوں کے ہارن بجائے اور آتش بازی کی۔ اسی طرح کے جشن مشرقی یروشلم شہر اور مغربی کنارے میں بھی کیے گئے۔

اسی طرح دوسری طرف اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کا جمعے کو ٹی وی خطاب میں کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے حماس کی اسرائیل پر میزائل داغنے کی صلاحیت کو تباہ کر دیا ہے۔ 200 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا اور حماس کے بچھائے گئے سرنگوں کے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا ہے۔

نیتن یاہو کا خطاب میں مزید کہنا تھا کہ یہ اسرائیل کی ایک بڑی کامیابی ہے کہ حماس اب مزید چھپ نہیں سکتی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ حماس اگر مزید حملے کرتی ہے تو اسرائیل کی طرف سے ایک نئے درجے کا جواب دیا جائے گا۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے فتح کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک معاشی اور عسکری طور پر مضبوط دشمن کے حملوں کا مقابلہ کیا۔

اسماعیل ہانیہ نے غزہ میں اسرائیل کے خلاف جنگ میں تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعمیر نو کا عزم بھی کیا۔

Exit mobile version