انقرہ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایام میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی نوجوانوں پر مسجد اقصیٰ میں ربڑ کی گولیاں فائر کرنے، گرینیڈ سے حملوں اور تشدد کے واقعات کے ردعمل میں صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو ایک دہشتگرد ریاست قرار دے دیا ہے ـ
میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب طیب اردوان نے کہا کہ انقرہ نے اس واقعہ پر عالمی اداروں کو بیدار کرنا شروع کردیا ہے
یاد رہے کہ جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ اور مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے 205 فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے تھے جبکہ اسرائیل کے 16 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی تھیں۔