سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںاسرائیل شمالی سرحدوں کے قریب اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے ایران پر...

اسرائیل شمالی سرحدوں کے قریب اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے ایران پر پیشگی حملہ کر سکتا ہے: نیتن یاہو

اسرائیل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل شمالی سرحدوں کے قریب اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے ایران پر پیشگی حملہ کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب جنوبی لبنان یا شام کی سرزمین سے اسرائیل کو خطرہ ہوا تو تل ابیب پیشگی حملہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے اسرائیل کے دفاع کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف ہر محاذ پر لڑنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے منگل کو مقبوضہ بیت المقدس میں کوہ ہرزل پر واقع فوجی قبرستان میں 1973 کی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں‌کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی۔

خیال رہے کہ اکتوبر 1973ء کی اس جنگ میں اسرائیل کا مصر اور شام کے ساتھ مقابلہ ہوا تھا۔ اس جنگ میں اسرائیل کے بہت سے فوجی مارے گئے تھے۔ یہ جنگ اس وقت چھڑی تھی جب اکتوبر کے پہلے ہفتے کےدوران یہودی ‘یوم کپور’ کا تہوار منا رہے تھے۔ اسی نسبت سے اسرائیل میں اسے’جنگ کپور’ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز