ریاض( ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین تصادم خطے کو غلط سمت میں دھکیل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ہم پائیدار امن کے راستےکو مزید مشکل بنارہے ہیں۔ تصادم انتہا پسندوٕں کو مضبوط بنا رہا ہے۔ ہمیں فریقین کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تشدد کے خاتمے اور پھر حتمی حل کے لیے کام کرنا ہے۔ حتمی حل فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہو۔