Homeخبریںاسرائیل فلسطین کشیدگی میں‌ کمی کی نئی کوششیں جاری ہیں ممکن ہے...

اسرائیل فلسطین کشیدگی میں‌ کمی کی نئی کوششیں جاری ہیں ممکن ہے کہ دونوں ممالک میں جنگ بندی کا اعلان ہو

غزہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق غزہ میں جاری کشیدگی کم کرانے کی نئی کوششیں شروع ہوئی ہیں جس کے بعد غزہ میں عن قریب فائر بندی کا امکان بھی دیکھا جا رہا ہے۔

 

ذرائع نے بتایاہے کہ غزہ کی پٹی میں فائر بندی کی نگرانی مصر اور امریکا کریں‌ گے۔ اس حوالے سے امریکا اسرائیل کے ساتھ اور مصر فلسطینی تنظیموں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں طویل جنگ بندی کی بات بھی شامل ہے۔ مصر اور امریکا سمیت کئی دوسرے ممالک حماس اور اسرائیل کے درمیان طویل جنگ بندی کا تحریری معاہدہ کرانا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے جلد ہی مصر کا ایک وفد جنگ بندی کا پروگرام لے کر تل ابیب جائے گا۔

جنگ بندی منصوبے میں غزہ میں تعمیر نو اور تعمیراتی موادی لے جانے کی اجازت دینے کی تجویز بھی شامل ہوگی۔

 

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنگ بندی کی تجاویز کے باوجود فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مصر کی ثالثی کی کوششیں کامیاب نہیں‌ہوئی ہیں۔

 

دوسری طرف اسرائیلی حکومت مصر کی طرف سے جنگ بندی کی تجویز کو پہلے ہی مسترد کرچکا ہے۔ مصری حکومت کا ایک وفد جمعرات کو تل ابیب سے واپس قاہرہ چلا گیا ہے۔ مصری وفد نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی بری کارروائی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

 

مصر نے اسرائیل کی طرف سے تعاون سے انکار کے بعد صہیونی ریاست کے ساتھ تمام معاملات منجمد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

Exit mobile version