رام اللہ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو تنازعہ میں فوری ملوث نہیں ہوں گے۔
حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایسا ہوا تو سوچیں گے کہ لڑائی میں ایران کی جانب سے شامل ہوا جائے یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیروت میں ایرانی سفارت خانہ اور حزب اللّٰہ فیصلہ سازی نہیں کرتے۔
سربراہ حزب اللّٰہ حسن نصر اللّٰہ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ کوئی ایک واقعہ نہیں جس میں لبنان سے پہلے ایرانی مفاد کو ترجیح دی ہو۔