اتل ابیب(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران پر ممکنہ حملے کے لیے تیاری شروع کردی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران پر ممکنہ حملہ کرنے کے لیے آئرن ڈوم میزائل کی بڑی کھیپ جمع کرلی۔اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ ممکنہ طور پر اس مہم میں نشانے پر ہوگی لیکن اس کی حد کا تعین نہیں کیا گیا ہے، سرکاری دستاویز سے پتا چلا ہے کہ اسرائیل نے ہتھیاروں کی تیاری کے لیے تقریباً پانچ ارب شیکل مختص کیے ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے ایٹمی نگران ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ایران نے ایک پہاڑ میں واقع فوردو پلانٹ میں زیادہ مؤثر و جدید سینٹری فیوجز کے ساتھ یورینیم کی افزودگی شروع کر دی ہے۔ادھر مغربی مذاکرات کاروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایران بات چیت میں فائدہ حاصل کرنے کے لیے زمینی حقائق پیدا کر رہا ہے۔مذاکرات کے تیسرے روز ا?ئی اے ای اے نے کہا کہ ایران نے فوردو میں 166 جدید ترین ا?ئی ا?ر 6 مشینوں کے ایک کلسٹر کے ساتھ 20 فیصد تک خالص یورینیم کی افزودگی کا عمل شروع کردیا ہے،انہوں نے بتایا کہ آئی آر 6 مشینیں پہلی جنریشن کی ا?ئی ا?ر ون سے کہیں زیادہ مؤثر ہیں۔ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی آر 6 مشینیں فوردو میں نصب ہیں جو ابھی کام نہیں کر رہی ہیں۔ آئی اے ای اے کی ایک جامع رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران کے اس اقدام کے نتیجے میں جوہری نگران ادارے نے فوردو فیول افزودگی پلانٹ کے معائنے کا منصوبہ بنایا جس میں سینٹری فیوجز رکھے گئے ہیں لیکن تفصیلات تاحال واضح ہونے کی ضرورت ہے۔