Homeانٹرنشنلاسرائیل کا قابض ایران پر ایک اور وار۔

اسرائیل کا قابض ایران پر ایک اور وار۔

یروشلم: (ہمگام نیوز) سرائیل کے میزائل حملے میں شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ایرانی سفارتخانے سے متصل عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی ہے جس میں آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پیر کو شام کے سرکاری میڈیا نے اسرائیلی میزائل حملے کی خبر دی جبکہ سیریئن وار مانیٹر گروپ نے کہا ہے کہ چھ افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

دمشق میں یہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے جہاں ایرانی سفارت خانے سے متصل عمارت میزائل کا نشانہ بننے کے بعد ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔

ایرانی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی بتایا ہے کہ دمشق میں ہونے والے حملوں میں ملحقہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے تاہم سفیر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی نور نے کہا ہے کہ دمشق میں ایران کے سفیر حسین اکبری اور ان کے اہل خانہ کو اسرائیلی حملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

جائے وقوعہ پر موجود اے ایف پی کے دو رپورٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سفارت خانے سے متصل عمارت حملے میں زمین بوس ہو گئی۔

Exit mobile version