جمعه, جنوري 24, 2025
Homeخبریںاسرائیل کی سلامتی کو لاحق خطرات کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ...

اسرائیل کی سلامتی کو لاحق خطرات کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا: اسرائیلی وزیر دفاع

 

اسرائیلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع بینی گانٹز نے اتوار کے روز کہا ہے کہ تل ابیب اپنی سیکیورٹی مفادات کو ہرصورت میں حاصل کرے گا۔ اسرائیل کی سلامتی کو لاحق خطرات کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔
انہوں‌ نے ان خیالات کا اظہار لبنان کی سرحد کے قریبی علاقوں کے دورے کے دوران فوجیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

گذشتہ روز اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ جنوبی لبنان میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اسرائیلی وزیر نے اعلان کیا کہ تل ابیب کسی بھی دھمکی کا سخت ردعمل ظاہر کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے کشیدگی نہیں چاہتے مگر ہم اپنے ملک کے دفاع سے غافل بھی نہیں ہیں۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے شام میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں حزب اللہ اور ایرانی ملیشیا کے دو اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے۔اسرائیلی فوج نے ہفتے کی رات حزب اللہ ملیشیا کی نقل و حرکت کے بعد شام میں سرحدی مقامات پر بمباری کی تھی۔

ہفتے کے روزبینی گانٹز نے زور دے کر کہا تھا کہ لبنان اور شام اپنے علاقوں میں اسرائیل کے خلاف کسی بھی کارروائی کے ذمہ دار ہوں‌ گے۔

وزیر دفاع نے عبرانی چینل 13 کے ایک انٹرویو میں شام اور لبنان کی طرف سے درپیش شمالی سرحدوں پر ہونے والی سرگرمیوں کے جواب میں دونوں ممالک کو سخت اور جارحانہ کارروائی کی وارننگ دی تھی۔

گانٹز نے ہفتہ کے روز چیف آف اسٹاف اور مسلح افواج کے سربراہ کے ساتھ صورت حال کا اندازہ لگانے کےلئے ایک میٹینگ میں شرکت کی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ تل ابیب اپنی خودمختاری اور عوامی تحفظ کے لیے کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز