جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںاسرائیل کی شام میں حزب الللہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں...

اسرائیل کی شام میں حزب الللہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری

دمشق(ہمگام نیوزڈیسک)میڈیا اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی پاسداران انقلاب اور لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے جن میں ایرانی حمایت یافتہ شیعہ تنظیم حزب اللہ کے تین اسلحہ گودام تباہ ہوگئے ۔شام میں انسانی حقوق کے آبزرور رامی عبدالرحمن نے عرب میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل نے دمشق کے نواحی علاقوں الکسوی اور الدیماس میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے جنوب اور مغرب میں حزب اللہ اور ایرانی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔دوسری جانب شامی ذرائع ابلاغ نے رات گئے خبر دی کہ اسرائیلی میزائل حملوں سے دمشق کے نواحی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ۔اسرائیل نے شام پر بمباری کے لیے لبنان کی فضائی حدود کو استعمال کیا ۔شامی محکمہ دفاع نے جوابی میزائل داغے ہیں اور ایک میزائل لبنان کی وادی البقاع میں گرا ،شام کی طرف سے داغے گئے میزائلوں کے خلاف اسرائیل نے اپنے دفاعی نظام کو فعال کردیا تھا۔ وادی گولان کی فضاء میں ایران کے متعدد میزائل روک کر ناکارہ بنا دیئے گئے ۔ اسرائیل نے کہا یے کہ وادی گولان پر روکے گئے میزائل  سے شام سے داغے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز