جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںاسرائیل کی نئی حکومت امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کو جوہری...

اسرائیل کی نئی حکومت امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکے گی:بینی گینٹر

تل ابیب (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈسک رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی نئی حکومت کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ تل اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ کام اور رابطہ کاری جاری رکھے گا۔

پیر کی شام اپنی ایک ٹویٹ میں گینٹز نے بتایا کہ “انہوں نے اسرائیل کے لیے امریکی نمائندے مائیکل ریٹنی کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل اپنے حلیفوں کے ساتھ اس بات کی کوشش جاری رکھے گا کہ تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جا سکے۔ اس حوالے سے بند دروازوں کے پیچھے بات چیت جاری رہے گی”۔

اسرائیل کے نئے وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے بھی گذشتہ روز یہ باور کرایا کہ ان کا ملک ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے واسطے وہ سب کچھ کرے گا جو اس کے بس میں ہے۔ لیپڈ نے مزید کہا کہ تہران کے ساتھ جوہری معاہدہ “برا” ہے۔

اتوار کے روز امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی کے نئے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کو مبارک باد پیش کی۔ وہ 12 سال اقتدار میں رہنے والے بنیامین نیتن یاہو کی جگہ وزیر اعظم بنے ہیں۔ دونوں شخصیات نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران میں ایرانی جوہری معاہدے اور دیگر علاقائی معاملات کے حوالے سے رابطہ کاری پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

رواں ماہ (جون) کے اوائل میں امریکی وزارت دفاع نے باور کرایا تھا کہ وہ ایرانی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کی سپورٹ جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز