اسلام آباد (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد کی جانب سے مورخہ 15 مارچ 2022 کو شام 4:30 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ میں ایک پریس کانفرنس کی جائے گی ۔ جس میں وہ حفیظ بلوچ کی جبری گمشدگی، اسلام آباد اور پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء کی ہراسمنٹ اور اپنے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے عوام کو آگاہ کریں گے ۔
اس جاری کردہ پریس ریلیز میں بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کی جانب سے تمام صحافی حضرات سے گزارش کی گئی ہے کہ پریس کانفرنس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں.
واضح رہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس کانسل کی جانب سے احتجاجی کیمپ حفیظ بلوچ اور دلیپ بلوچ کی ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے خلاف اور باحفاظت بازیابی کے لئے 1 مارچ 2022 کو قائم کی گئی تھی.دلیپ بلوچ ریاستی عقوبت سے تو بازیاب ہوگئے لیکن حفیظ بلوچ تاحال قابض ریاستی عقوبت خانوں میں بند ہے.