Homeخبریںاسلام آباد:جمعہ نمازکے بعد نمازیوں پر فائرنگ دو افراد زخمی

اسلام آباد:جمعہ نمازکے بعد نمازیوں پر فائرنگ دو افراد زخمی

اسلام آباد(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق نمازی جمعہ کی نماز ادا کر کے باہر نکلے تو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کھول دی۔ اسلام آبادکے علاقہ شاہدرہ بہارکہو میں نمازیوں پر فائرنگ ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسجد کے اطراف میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

Exit mobile version