اسلام آباد ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان سے جبری لاپتہ افراد کے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی رہائی کیلے احتجاج جاری دوسری جانب آج مسلسل آٹھویں دن بھی حکام نے اسلام آباد پریس کلب جانے والے تمام راستے بند رکھے ۔ سڑکوں پر بڑی بڑی بسیں اور خاردار تاریں لگا کر ان بلوچ خاندانوں کو محصور کر دیا گیا ہے
عینی شاہدین کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی حراست اور جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج پولیس کی رکاوٹوں کے باوجود جاری ہے۔
دوسری جانب بی وائی سی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ خاندان، جن میں بڑی تعداد میں بزرگ خواتین، مائیں اور بچے شامل ہیں، بلوچستان سے انصاف کے لیے سفر کر کے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ مگر انہیں تنہائی میں قید کر کے عوام کی نظروں سے اوجھل کیا جا رہا ہے اور پرامن احتجاج کا حق بھی سلب کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد کے سول سوسائٹی، صحافیوں اور باشعور شہریوں سے اپیل کی کہ ہے کہ وہ ان مظلوم خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔


