یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںاسلام آباد شدید بارش میں بغیر پناہ کے احتجاج جاری ہے،...

اسلام آباد شدید بارش میں بغیر پناہ کے احتجاج جاری ہے، احتجاج چھٹے دن میں داخل ۔ بی وائی سی

اسلام آباد ( ہمگام نیوز ) اسلام آباد میں لاپتہ بلوچ افراد کے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کے گرفتار رہنماؤں کے اہلِ خانہ کا احتجاج چھٹے روز بھی جاری ہے، جہاں مظاہرین جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور BYC رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب پاکستانی حکام نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں شدت پیدا کرتے ہوئے اُس رہائش گاہ کو نشانہ بنایا جہاں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین رات کو قیام کر رہے تھے۔

انھوں نے کہاکہ مکان کے مالک کو ہراساں اور دھمکایا گیا، فلیٹ کی پانی کی سپلائی منقطع کر دی گئی اور بعد ازاں ان خاندانوں کو زبردستی مکان خالی کرنے پر مجبور کیا گیا۔

آج، چھٹے دن، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باوجود خواتین، بچے اور بزرگ بغیر کسی پناہ، سائبان یا خیموں کے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ تین دنوں سے اسلام آباد پریس کلب کی طرف جانے والے تمام راستے بند ہیں اور حکام مسلسل احتجاجی کیمپ لگانے کی اجازت دینے سے انکار کر رہے ہیں۔

بارش، گرمی، بے دخلی اور پولیس کی رکاوٹوں جیسے ہتھکنڈوں کے باوجود یہ خاندان انصاف، جوابدہی اور اپنے پیاروں کی محفوظ بازیابی کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز