دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںاسلحہ کے زور پر کوئی حاکمیت اور نظام حکومت قائم نہیں رہ...

اسلحہ کے زور پر کوئی حاکمیت اور نظام حکومت قائم نہیں رہ سکتا: مولوی عبدالحمید

دیزاپ (ھمگام نیوز) امام جمعہ مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے آج اپنے جمعہ نماز کے خطاب کے دوران  ایرانی حکام کوعوام کی خواہشات کے طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اسلحے کے زور پر کوئی حکومتی نظام قائم نہیں رہ سکتا۔

اپنے آج کے خطبہ کے دوران زاہدان کے خونی جمعہ کا ذکر کرتے ہوئے مولوی عبدالحمید نے کہا عدالتی نظام نے ہمیں یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو غیر جانبداری سے نمٹائیں گے لیکن ہم ججوں کی باتوں سے حیران ہیں اب وہ کہ رہے ہیں کہ وہ کسی کے خلاف عدالتی  کارروائی نہیں کر سکتے، کیونکہ ان کو معلوم نہیں ہے اس وقت کس نے کس کو گولی ماری۔

مولوی عبدالحمید  نے مزید سوال کیا کہ  آپ نے ایک سرکاری ایجنٹ کے قاتل کو جلدی سے کیسے پہچانا اور دو لوگوں کو سزا دی، لیکن جب قاتل سرکاری ایجنٹوں میں سے ایک ہے تو وہ نہیں مل سکتا یہ حیران کن ہے۔ امولوی عبدالحمید نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے لوگ نہ صرف اس جرم کے مرتکب افراد کو سزا دینا چاہتے ہیں بلکہ ان لوگوں کو بھی سزا دینا چاہتے ہیں جنہوں نے ان فائرنگ کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز